ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر پاکستانی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر پاکستانی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر پاکستانی ٹیم کے کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بیٹسمین میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ورنن فلینڈر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

ان دونوں کو یہ ذمہ داری سونپے جانے کا باضابطہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئرمین رمیز راجہ نے پیر کے روز لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا۔ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد رمیز راجہ کی یہ پہلی پریس کانفرنس تھی۔

رمیز راجہ نے یہ بھی کہا کہ ان دونوں کے علاوہ پاکستانی ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری بھی جلد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ ماہ اومان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو انڈیا کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان دونوں کے مستعفی ہو جانے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ثقلین مشتاق اور عبد الرزاق کو وقتی طور پر کوچنگ کی ذمہ داری دی تھی۔

رمیز راجہ
رمیز راجہ نے یہ بھی کہا کہ ان دونوں کے علاوہ پاکستانی ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری بھی جلد کی جائے گی

رمیز راجہ غیرملکی کوچ کے حامی

میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈرکو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپا جانا اس لیے حیران کن نہیں کیونکہ رمیز راجہ ہمیشہ سے غیر ملکی کوچز کے حامی رہے ہیں۔

رمیز راجہ جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تھے تو اس وقت بھی وہ جاوید میانداد کی جگہ پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ کے طور پر باب وولمر کو لائے تھے۔

یہ بات طے ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کسی غیرملکی کوچ کو ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا۔

میتھیو ہیڈن
میتھیو ہیڈن نے برائن لارا کے 375 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا تھا لیکن برائن لارا نے میتھیو ہیڈن کا ریکارڈ صرف چھ ماہ بعد ہی 400 رنز بنا کر توڑ دیا

میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کون ہیں؟

49 برس کے میتھیو ہیڈن نے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کی حیثیت سے 103 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 30 سنچریوں اور 29 نصف سنچریوں کی مدد سے 8625 رنز بنائے۔ وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے آسٹریلوی بلے بازوں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

ہیڈن نے 161 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 6133 رنز بنائے ہیں جن میں 10 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

نو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ان کے بنائے گئے رنز کی تعداد 308 ہے جس میں چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔

میتھیو ہیڈن ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 380 رنز کی اننگز کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں جس نے انھیں مختصر عرصے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والا بیٹسمین بنا دیا تھا۔

انھوں نے یہ اننگز اکتوبر 2003 میں زمبابوے کے خلاف کھیلی تھی اور برائن لارا کے 375 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا تھا لیکن برائن لارا نے میتھیو ہیڈن کا ریکارڈ صرف چھ ماہ بعد ہی 400 رنز بنا کر توڑ دیا تھا۔

ورنن فلینڈر
ورنن فلینڈر نے اپنا آخری ٹیسٹ گذشتہ سال ہی انگلینڈ کے خلاف کھیلا

36 سال کے ورنن فلینڈر جنوبی افریقی آل راؤنڈر ہیں جنھوں نے 61 ٹیسٹ میچوں میں آٹھ نصف سنچریوں کی مدد سے 1779 رنز بنانے کے علاوہ 224 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پچاس وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے تیز ترین بولر تھے۔

انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔دوسری اننگز میں ان کی پانچ وکٹوں کی خطرناک بولنگ کے نتیجے میں آسٹریلوی ٹیم صرف 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ گذشتہ سال ہی انگلینڈ کے خلاف کھیلا ہے۔

میتھیو ہیڈن دو سال قبل مختصر وقت کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ رہے تھے لیکن جہاں تک کوچنگ کا تعلق ہے تو میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کو اس کا کوئی تجربہ نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *