وزیراعظم نے مستعفی ہونے کیلئے اپوزیشن کو مشروط پیشکش کردی
نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان لوٹا پیسا خزانے میں جمع کروا دیں، کل ہی استعفا دینے کیلئے تیار ہوں، 31 جنوری بھی گزر گئی، استعفے دینے کیلئے ہمت چاہیے جو اپوزیشن میں نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ اجلاس میں گفتگو
وزیراعظم عمران خان نے مستعفی ہونے کیلئے اپوزیشن کو مشروط آفر کردی ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماء لوٹا پیسا واپس کردیں، استعفا دینے کیلئے تیار ہوں، استعفے دینے کیلئے ہمت چاہیے جو اپوزیشن میں نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی و معاشی صورتحال، سینیٹ الیکشن کیلئے ترمیمی بل ، کورونا وباء اور طے کردہ ایجنڈے کے نکات پر غور کیا گیا۔
کابینہ اجلاس کی پی ڈی ایم کی تحریک سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے مستعفی ہونے کیلئے اپوزیشن کو مشروط آفر کردی ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماء لوٹا پیسا واپس کردیں، استعفا دینے کیلئے تیار ہوں، استعفا لینے کیلئے نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان لوٹا پیسا واپس کردیں۔
جنوری بھی گزر گئی، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوا، نہ ہی ان کے استفعے آئے، استعفے دینے کیلئے ہمت چاہیے جو اپوزیشن میں نہیں ہے۔
اس موقع پر اسلام آباد واقعے سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزراء اور دیگر لوگوں سے اضافی سیکورٹی واپس لینے کی ہدایت کرد ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء اور دیگر لوگ سکیورٹی اسکواڈ لے کر گھومتے ہیں، بتائیں کس کے پاس کتنی سکیورٹی ہے، وزراء اور افسران سے اضافی سکیورٹی واپس لی جائے۔
اسی طرح اجلاس میں اجلاس میں کوروناوباء کی صورتحال سے متعلق بریفنگ پر وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاط کی ضرورت ہے،ویکسین کیلئے ترجیحات متعین کردی ہیں، ویکسین کسی بھی تفریق کے بغیر لگائی جائے گی۔اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزراء کوقومی اسمبلی اورسینیٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت مضبوط کرنی ہے تو پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔
اسی طرح اسلام آباد میں لاپتا افراد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کے متعلق وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔ متبادل تنازعاتی حل ایکٹ کے تحت غیرجانبدرانہ پینل کی تعیناتی کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے سی پیک سے متعلق کمیٹی کے 26 جنوری اور ای سی سی کے 28 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانونی مقدمات کے 21 جنوری کے فیصلوں کی بھی توثیق کی ہے۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت ہوگی۔ وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت بسوں کی آپریشنل پالیسی کی منظوری دی جبکہ وفاقی کابینہ نے انٹرنیشنل ایئر لائن کےلائسنس کی تجدید نو کا فیصلہ مئوخر کردیا ہے۔