کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے وہی کہا جو ہمارے آئین میں ہے
لگتا ہے مخالفت کرنے والوں کو اردو میں ترجمہ کروا کر سمجھانا چاہئیے ، سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کشمیر سے متعلق آئین کی شق کا اردو ترجمہ بھی شیئر کردیا
کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے وہی کہا جو ہمارے آئین میں ہے ، لگتا ہے مخالفت کرنے والوں کو اردو میں ترجمہ کروا کر سمجھانا چاہئیے ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی وتجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےگذشتہ روز کوٹلی میں یومِ یکجہتیِ کشمیر پر جو کہا اُس پر مسلم لیگ،پی پی کی تنقید پر حیران ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو یاد کرواتا ہوں کہ کشمیرکے لوگوں کو جو حق دیا گیا تھا، وہ وعدہ پورا نہیں ہوا، جبکہ سلامتی کونسل نے انڈونیشیا ایک مسلمان ملک کا جزیرہ تھا، ان کو وہی حق دیا گیا، عیسائیوں کیلئے ریفرنڈم کروایا اور ان کو آزاد کردیا گیا، اقوام متحدہ کو یاد کروانا چاہتا ہوں کہ آپ نے کشمیریوں کے ساتھ کیاہوا وعدہ پورا نہیں کیا، کشمیر کے لوگوں کو کہنا چاہتاہوں جب آپ کو اپناحق ملے گا، مستقبل کا فیصلہ کریں گے،انشاء اللہ کشمیری جب پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے، اس کے بعد پاکستان کشمیرکے لوگوں کو وہ حق دے گا ، وہ حقوق دے گا، کہ آپ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔