کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے وہی کہا

کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے وہی کہا

کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے وہی کہا جو ہمارے آئین میں ہے

لگتا ہے مخالفت کرنے والوں کو اردو میں ترجمہ کروا کر سمجھانا چاہئیے ، سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کشمیر سے متعلق آئین کی شق کا اردو ترجمہ بھی شیئر کردیا

کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے وہی کہا جو ہمارے آئین میں ہے ، لگتا ہے مخالفت کرنے والوں کو اردو میں ترجمہ کروا کر سمجھانا چاہئیے ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی وتجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےگذشتہ روز کوٹلی میں یومِ یکجہتیِ کشمیر پر جو کہا اُس پر مسلم لیگ،پی پی کی تنقید پر حیران ہوں۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ الفاظ کا ہیرپھیر ہوسکتا ہے مگر وزیراعظم نے وہی کہا جو ہمارےآئین کی دفعہ 257 میں ہے ، لگتا ہے مخالفت کرنے والوں کو اردو میں ترجمہ کروا کر سمجھانا چاہئیے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہاتھا کہ پاکستان کشمیریوں کوآزاد رہنے یا پاکستان کا حصہ بننے کا حق دے گا، کشمیر یوں کو کہنا چاہتا ہوں جب آپ پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے تو پاکستان بھی آپ کو مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے گا، مودی کوپھر کہتا ہوں،آپ جیت نہیں سکتے،5اگست کا اقدام واپس کے کر مذاکرات کرو ، انہوں نے یوم کشمیر کے موقع پر کوٹلی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں آنے مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ دنیا نے کشمیرکے لوگوں سے 1948ء میں وعدہ کیا تھا، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کا حق دیا جائے گا، وہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرسکیں گے۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو یاد کرواتا ہوں کہ کشمیرکے لوگوں کو جو حق دیا گیا تھا، وہ وعدہ پورا نہیں ہوا، جبکہ سلامتی کونسل نے انڈونیشیا ایک مسلمان ملک کا جزیرہ تھا، ان کو وہی حق دیا گیا، عیسائیوں کیلئے ریفرنڈم کروایا اور ان کو آزاد کردیا گیا، اقوام متحدہ کو یاد کروانا چاہتا ہوں کہ آپ نے کشمیریوں کے ساتھ کیاہوا وعدہ پورا نہیں کیا، کشمیر کے لوگوں کو کہنا چاہتاہوں جب آپ کو اپناحق ملے گا، مستقبل کا فیصلہ کریں گے،انشاء اللہ کشمیری جب پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے، اس کے بعد پاکستان کشمیرکے لوگوں کو وہ حق دے گا ، وہ حقوق دے گا، کہ آپ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *