وزیراعظم نے حفیظ شیخ کی جیت یقینی بنانے کیلئے وزراء کو ٹاسک سونپ دی
حفیظ شیخ کے مدمقابل یوسف رضا گیلانی سزا یافتہ ہیں اور پہلے بھی نااہل ہو چکے، حکومتی ارکان سینیٹ الیکشن تک متحرک رہیں، ہر وزیر اپوزیشن ارکان سے تعلقات کی بناء پر بھی ووٹ مانگے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس
وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کی جیت یقینی بنانے کیلئے وزراء کو ٹاسک سونپ دیا، انہوں نے ہدایت کی کہ حکومتی ارکان سینیٹ الیکشن تک متحرک رہیں، تجویز دی گئی کہ ہر وزیر تعلقات کی بناء پر ووٹ مانگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سینٹ انتخابات سے متعلق طویل بحث کی گئی۔
اجلاس میں یوسف رضا گیلانی سے متعلق وزراء نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سزایافتہ ہیں اور پہلے بھی نااہل ہو چکے۔ جبکہ حفیظ شیخ درست چوائس ہیں، ان پر کوئی کیس نہیں ہے۔ وزیراعظم نے حفیظ شیخ کی جیت یقینی بنانے کے لیے وزرا کو ٹاسک سونپ دے دیا ہے۔وزراء حکومتی امیدواروں کیلئے سینیٹ الیکشن تک متحرک رہیں۔
ہر وزیر نے تعلقات کی بنا پر ووٹ مانگنے کی ذمہ داری لے لی ہے۔
جبکہ حکومتی رکن اپوزیشن ارکان سے ووٹ کیلئے رابطے بھی کریں گے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ بدقسمی سے ایک نااہل شخص سینیٹ الیکشن لڑ رہا ہے۔ تمام پارٹی رہنما سینیٹ الیکشن پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیابی ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات پر ٹکٹ میرٹ پر دئیے۔
کارکنان کا احترام کرتے ہیں،اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والے الیکشن کے بعد روئیں گے۔اوپن بیلٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ اوپن بیلٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن کی شفافیت سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی، ووٹوں کی خریدو فروخت روکنے کیلئے ہر امیدوار سے بیان حلفی لیا جائے گا، اس حوالے سے ویجیلنس کمیٹی قائم کر دی ہے۔