ان جماعتوں کا کیا کہنا ہے جن سے پی ٹی آئی اتحاد کی خواہشمند ہے؟

ان جماعتوں کا کیا کہنا ہے جن سے پی ٹی آئی اتحاد کی خواہشمند ہے؟

ان جماعتوں کا کیا کہنا ہے جن سے پی ٹی آئی اتحاد کی خواہشمند ہے؟

خیبرپختونخوا میں جماعتِ اسلامی کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ صوبے میں ان کی جماعت کا تحریک انصاف کے ساتھ فی الحال اتحاد نہیں ہوا اور اس حوالے سے جماعت کی قیادت ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا گیا تھا۔

ترجمان جماعتِ اسلامی قیصر شریف کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات ہوئی جس کے بعد اب جماعت کی قیادت مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کو حتمی جواب دے گی۔

دوسری طرف مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے وفاق اور پنجاب میں اتحاد کی صورت میں ’ہماری جماعت کی طرف سے کوئی شرائط عائد نہیں کی گئی۔‘

انھوں نے عمران خان کو پیغام دیا ہے کہ ’ہم آپ کے ساتھ خون کے آخری قطرے تک کھڑے رہیں گے۔‘

جب اے آر وائے کے اینکر وسیم بادامی نے ان سے پوچھا کہ الیکشن قوانین کے تحت ہر جماعت انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں کے لیے فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کراتی ہے تو کیا تحریک انصاف کو بطور جماعت الیکشن نہ لڑ پانے کے باوجود تمام مخصوص نشستوں میں حصہ مل سکے گا۔

تو انھوں نے یہ عندیہ دیا کہ آئین اور الیکشن ایکٹ میں ’تضاد‘ کو عدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا مجلس وحدت المسلمین نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے کوئی فہرست جمع کرائی ہے تو علامہ راجہ ناصر نے کہا ہے کہ مخصوص نشتیں ’ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔‘

’قانون کے مطابق صورتحال ہمارے حق میں ہے۔۔۔ (عدالت میں) چیلنج کرنا ہوگا۔ عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ ان چیزوں کو ٹھیک کیا جائے تو آئین و قانون کے خلاف ہیں۔‘

مجلس وحدت المسلمین نے کہا کہ ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عمران خان کی ہدایت پر چلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *