الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے

الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے

الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی عمران خان کی آڈیو جعلی ہے

جعلی آڈیوز کی تردید کرتے ہیں، الیکشن کا کوئی بائیکاٹ نہیں ہوگا، ہماری تیاری مکمل ہے اور ہمارے ووٹرز بہت پر جوش ہیں، ہم الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان

لاہورتحریک انصاف نے الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے الیکشن بائیکاٹ سے متعلق عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیوز اور ویڈیوز کو جعلی قرار دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی عمران خان کی آڈیو جعلی ہے، جعلی آڈیوز کی تردید کرتے ہیں، الیکشن کا کوئی بائیکاٹ نہیں ہوگا، ہماری تیاری مکمل ہے اور ہمارے ووٹرز بہت پر جوش ہیں، ہم الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی، تمام قسم سے فیک پروپیگنڈے سے دور رہیں

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء بیرسٹر گوہر خان نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم سے انتخابی نشان لیا گیا تو ہمیں نہیں لگتا تھا کہ پانچ فیصد بھی ٹکٹ دے سکیں گے، اگر مشکلات نہ ہوتیں تو زیادہ خواتین کو ٹکٹ دے سکتے تھے۔

عمران خان واضح کہہ چکے کہ ملک بھی ہمارا اور فوج بھی ہماری ہے، میں تو ہمیشہ سے کہتا آرہا ہوں کہ تصادم کی صورتحال ختم ہونی چاہیے، سیز فائر ہونی چاہیئے، جبکہ ملک، معیشت اور جمہوریت کی خاطر آگے بڑھنا چاہیئے۔ ہمیں سب کچھ بھول کر آگے بڑھنا چاہیئے، لیکن آپ لوگوں نے دیکھا کہ ہم نے بہت سختیاں دیکھیں،اس کے باوجود ہم الیکشن کے بائیکاٹ سے باہر نہیں گئے۔

کل لوگوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دینا چاہیئے۔ بونیر میں مجھے اطلاعات ملیں کہ نجی سکولوں کے اساتذہ کو پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ لیا گیا ،لیکن قانون ہے کہ پرائیویٹ بندہ نہیں بن سکتا۔ ہماری کوشش ہے کہ سیاسی مفاہمت ہو، تاکہ تیسری قوت کو کوئی موقع نہ ملا، ملک کی معیشت اور جمہوریت کو بچایا جائے۔ امید ہے کہ جیت کے بعد ہمارے آزاد ارکان ہمیں جوائن کریں گے، لوگ نہیں چاہتے کہ جو پی ٹی آئی کی سپورٹ سے الیکشن جیتیں ، وہ پی ٹی آئی میں رہیں، ہمیں امید ہے آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے ۔ہم تو اس وقت بھی ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار تھے کہ الیکشن ہوجائیں، لیکن یہ لوگ این آراو مانگ رہے تھے۔

 

تحریک انصاف کسی صورت الیکشن سے دستبردار نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *