وزیراعظم کو معیشت کی کوئی پرواہ نہیں

وزیراعظم کو معیشت کی کوئی پرواہ نہیں

وزیراعظم کو معیشت کی کوئی پرواہ نہیں

ان کے ہوتے نہ معیشت ٹھیک ہو سکتی، نہ ہی میڈیا کے حالات بہتر ہو سکتے، عمران خان کے دیرینہ ساتھی بھی ان کیخلاف

عمران خان کے دیرینہ ساتھی بھی ان کیخلاف بول پڑے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی، سینئر صحافی ہارون رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ہارون رشید نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے ملک کی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔

وزیراعظم کو معیشت کی کوئی پرواہ نہیں ہے، جبکہ ان کے ہوتے ہوئے ملک کے میڈیا کے حالات بھی بہتر نہیں ہو سکتے سکھ کا سانس نہیں لے سکتا۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی، حالاے سازگار ہیں، لیکن یہ لوگ جو ہر وقت خوف پیدا کیے رکھتے ہیں، اسی باعث سرمایہ کار ڈرتا ہے۔ اگر آپ کو احتساب کرنا ہے تو خاموشی سے کریں، جب شور ڈالیں گے خوف پیدا کریں گے، تو سرمایہ کار بھی ڈرے گا۔

ہارون رشید کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ جائز ہے، یقینی طور پر مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے بجٹ پر جو اربوں روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا، تو یہ پیسہ قرض لے کر پورا کیا جائے گا یا ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی ہوگی۔ اگر تنخواہوں کے فںڈز کیلئے قرضہ لیا جاتا ہے تو پھر اس کی وجہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

سینئر صحافی نے سرکاری ملازمین کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنا دینے کے طریقے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے معاملے کو غلط انداز میں ہینڈل کیا گیا، نہ دھرنا دینے کا طریقہ ٹھیک تھا، نہ ہی اسے ہینڈل کرنے کا طریقہ۔ یہاں واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنا دیے جانے کے بعد حکومت تنخواہوں میں اضافے کیلئے راضی ہوگئی۔ یکم مارچ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈ ہاک بنیادوں پر 25 فیصد اضافہ ہوگا، جبکہ یکم جولائی سے یہ اضافہ بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا جائے گا۔بول پڑے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *