حکومت مریم نواز کو باہر نہیں جانے دے

حکومت مریم نواز کو باہر نہیں جانے دے

حکومت مریم نواز کو باہر نہیں جانے دے گی، شبلی فراز

مریم نواز کسی بہانے کے ذریعے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں، ایسا کوئی علاج نہیں جو ملک میں نہیں ہوسکتا،وہ حکومت سے این آر او کی درخواست کررہی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات کی گفتگو

وفاقی حکومت نے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اعلان کیا ہے کہ مریم نواز کسی بہانے کے ذریعے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں، حکومت ان کو کسی صورت باہر نہیں جانے دے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ مریم نواز کا گیم پلان ہے، راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہیں، ایسا کوئی علاج نہیں جو ملک میں نہیں ہوسکتا، پوری فیملی کو ایسی کون سی بیماری ہے کہ جس کا علاج صرف بیرون ملک میں ہے، انہیں کسی صوت بیرون ملک جانے نہیں دیں گے۔

 

وہ حکومت سے این آر او کی درخواست کررہی ہیں ۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ مریم نواز نے مسلم لیگ نواز کی رہی سہی ساکھ کو ختم کردیا، انہوں نے مسلم لیگ ن کو ناکارہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے کچھ نہ کچھ تو راستہ بنائیں گی، اگر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تو اس کے مطابق فیصلہ کریں گے، یہ طے ہے کہ ہم انہیں باہر جانے نہیں دیں گے۔

 

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ کہاکہ میرا صحت کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتی لیکن میں اس حکومت سے بالکل نہیں کہوں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے، میں انہیں یہ خوشی کبھی نہیں دوں گی۔مجھے اس ملک سے کہیں نہیں جانا، میرا جینا مرنا اس ملک کے ساتھ ہے، مریم باہر نہیں جائے گی، آپ کو جانا پڑے گا۔

 

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار ہیں اور پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے متفقہ امیدوار لائیں گے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اصل بات یہ ہے کہ عوام پر جو لوگ مسلط کیے جارہے ہیں، ہمیں عوام کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ان کا راستہ روکنا ہے، مہنگائی سے مارے عوام میں اضطراب اور بے چینی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ حکمران جماعت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ہر صوبے سے لوگ کھڑے ہو گئے ہیں اور جس طرح سے پیراشوٹ سے لوگوں نے لینڈ کیا ہے، کیا 22سالہ جدوجہد میں ایک بھی ایسا انسان نہیں ملا جو آپ کے ساتھ جدوجہد کررہا ہے اور آپ اس کو سینیٹ کا ٹکٹ دیتے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *