بالی وڈ ڈائری ’لوگ میری جسامت کا مذاق اڑاتے تھے

بالی وڈ ڈائری ’لوگ میری جسامت کا مذاق اڑاتے تھے

بالی وڈ ڈائری ’لوگ میری جسامت کا مذاق اڑاتے تھے اور مجھے لڑکا پکارتے تھے

اداکارہ جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ انھیں بچپن سے ہی اقربا پروری کے طعنے دیے گئے۔ وہ کہتی ہیں کہ سکول میں جب کبھی ٹیچر میرے کام کی تعریف کرتی تھیں تو ان کے ساتھی انھیں اس بات کا طعنہ دیتے تھے کہ چونکہ وہ سری دیوی کی بیٹی ہیں اس لیے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

انڈین ایکسپریس ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اقربا پروری‘ کا ٹیگ ان کے ساتھ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے سے لگا ہوا ہے جس کے سبب خود کو ثابت کرنے کے لیے انھیں زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔

جھانوی کی فلم ’روحی‘ اسی ہفتے ریلیز ہوئی ہے۔ راجکمار راؤ کے ساتھ جھانوی کی یہ فلم ایک ہارڈ کامیڈی ہے اور جھانوی کو اس فلم سے کافی امیدیں ہیں۔

بالی ووڈ کی اس نئی نسل کو جہاں اقربا پروری کے الزامات کا سامنا ہے وہیں ان پر اس بات کا بھی دباؤ ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدین کی شبیہ کے پیشِ نظر لوگوں کی امیدوں پر پورا اتریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *