پی ایس ایل 9: لاہور قلندر کو چوتھی شکست، کراچی کنگز نے 2وکٹوں سے ہرادیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 10 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہورقلندرز کو2وکٹوں سے ہرادیا176رنزکا ہدف کراچی کنگزنے آخری گیند پر حاصل کیا۔
کراچی کنگز نے لاہورقلندرز کو2وکٹوں سے ہرادیا176رنزکا ہدف کراچی کنگزنے آخری گیند پر حاصل کیاکیرون پولارڈ نے33گیندوں پر58رنز کی اننگزکھیلی جبکہ شعیب ملک39، محمد نواز15اورشان مسعود10رنزبناسکے۔
فاسٹ بولر زمان خان نے2وکٹیں حاصل کیںجبکہ شاہین آفریدی، جہانداد خان اورحارث رئوف کی1-1 وکٹ حاصل کی۔
لاہورقلندرز نے پہلے کھیل کر6وکٹوں پر175رنزاسکورکئےصاحبزادہ فرحان کی ففٹی،72رنز کی اننگزکھیلی جبکہجارج لینڈے اوروین ڈرڈوسن نے 26-26رنزبنائے۔
حسن علی،میرحمزہ اورتبریز شمسی نے2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے سیزن 9 کے تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے کوئی بھی نہیں جیت سکا جبکہ کراچی کنگز نے دو میچوں میں حصہ لیا جن میں سے ایک میں پشاور زلمی کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
مجموعی طور پرکراچی کنگز نے قلندرز کے خلاف 18 میں سے 11 میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی قلندرز نے چھ میچوں میں فتح حاصل کی تھی جبکہ ایک میچ دونوں فریقوں کے درمیان برابر رہا۔
کراچی کنگز:
شان مسعود (کپتان)، محمد اخلاق (وکٹ)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ اور تبریز شمسی شامل ہیں
لاہور قلندرز:
فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ (وکٹ)، سکندر رضا، جارج لنڈے، احسن حفیظ بھٹی، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔