پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرے دن بابر اعظم

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرے دن بابر اعظم

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرے دن بابر اعظم کی سنچری اور گیند چمکاتے انگلش بولرز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کو ابھی بھی انگلینڈ کی لیڈ ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز بنانے ہیں جبکہ ابھی اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے جس میں پہلی اننگز میں دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے ڈبل سنچری شراکت جوڑی ہے اور چاروں اوپنرز نے سنچریاں بنائی ہیں۔

اس مردہ پچ پر ہونے والی تمام بحث ایک طرف، یہاں پہلی دو اننگز میں اب تک سات بلے باز سنچریاں بنا چکے ہیں: انگلینڈ کے چار اور پاکستان کے تین۔

بابر کی آٹھویں ٹیسٹ سنچری

چائے کے وقفے تک پاکستان نے 113 اوور کھیلنے کے بعد تین وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کو اس وقت پاکستان پر 246 رنز کی برتری حاصل تھی۔ چوتھی وکٹ کے لیے کپتان بابر اعظم اور سعود شکیل نے 121 رنز جوڑے جبکہ اسی سیشن میں بابر اعظم نے 136 رنز بنا کر اپنی آٹھویں سنچری مکمل کی۔

یہ تیسرے روز کی تیسری سنچری تھی۔ خیال رہے کہ پہلے روز چار انگلش بلے بازوں زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے سنچریاں بنائی تھیں۔ انھی کی مدد سے انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل کھانے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے تھے۔

میچ کے تیسرے روز انگلش سپنرز کی قسمت کھلی اور وہ اوپنرز عبد اللہ شفیق اور امام الحق کے درمیان ڈبل سنچری شراکت توڑنے میں کامیاب ہوئے۔

عبد اللہ شفیق 114 رنز پر کھیل رہے تھے جب آف سپنر ول جیکس کی گیند پر کٹ لگانے کی آڑ میں ان کے بلے سے ایج نکلی اور وکٹ کیپر اولی پوپ نے ان کا مشکل کیچ تھام لیا۔ یہ ڈیبیو کرنے والے جیکس کی پہلی ٹیسٹ وکٹ تھی۔

صرف 20 رنز بعد 245 کے مجموعی سکور پر امام الحق نے جیک لیچ کو اٹیک کرنے کی کوشش کی اور اولی رابنسن نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔ امام نے پنڈی سٹیڈیم میں اپنی تیسری سنچری

لیچ

دونوں اوپنرز کی وکٹیں گِرنے کے بعد 73ویں اوور سے قبل وہ لمحہ خاصا انوکھا تھا جب جو روٹ لیچ کے گنجے سر پر گیند رگڑتے ہوئے اسے چمکنانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ پھر ایک موقع پر وہ اولی پوپ کے ماتھے سے گیند چمکاتے نظر آئے۔

اور انگلینڈ کو 80 اوورز کے بعد نئی گیند ملی تو دوسرا ہی اوور جو روٹ کو دے دیا گیا مگر اس سے زیادہ فائدہ حاصل نہ ہوسکا۔

نمبر تین پر آئے اظہر علی محض 27 رنز بنا کر لیچ کی سیدھی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

لنچ کے بعد کپتان بابر اعظم نے سکورننگ ریٹ میں اضافے کے لیے متعدد باؤنڈریاں لگائی اور اسی دوران اپنی ساتویں نصف سنچری مکمل کی۔ انھوں نے 68 گیندوں پر 51 رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم نے چوتھی وکٹ کے لیے سعود شکیل کے ساتھ سو رنز جوڑے اور ساتھ ہی 111ویں اوور میں اپنی سنچری 126 گیندوں پر مکمل کی۔

ویڈیو کیپشن,تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *