راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن چائے کے وقفے کے بعد بارش

راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن چائے کے وقفے کے بعد بارش

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن چائے کے وقفے کے بعد بارش کے باعث ختم، بابر اور فواد کی سو رنز کی ناقابل شکست شراکت

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی میں شروع ہوا جہاں دن کے اختتام پر پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے ہیں۔

چائے کے وقفے کے بعد بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑ گیا اور اب دوسرے دن کھیل 9.45 پر شروع ہوگا۔

اس وقت کریز پر بابر اعظم اور فواد عالم موجود ہیں۔ بابر اعظم اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان 123 رنز کی شراکت ہو چکی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ سے پہلے یہاں کھیلے گیے دس ٹیسٹ میچوں میں سے پانچ میں جیتنے والی ٹیم کی کامیابی ایک اننگز کے فرق سے زیادہ مارجن سے تھی۔ ان دس میچوں میں صرف ایک مرتبہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کامیاب رہی ہے، 6 مرتبہ دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیتی اور تین میچ برابر رہے۔

اس گراؤنڈ پر پہلی اننگز کا اوسط سکور 299 رنز ہے جبکہ دوسری اننگز کا اوسط سکور 398 ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تو پہلے دن کے پہلے سیشن میں ہی ٹیم کے ٹاپ تین بلے باز ناکام ہو کر پویلین لوٹ آئے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ساتویں اوور میں ہی سپنر کیشو ماہراج کو متعارف کروا دیا اور بظاہر یہ حکمتِ عملی کامیاب رہی ہے۔

پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عمران بٹ نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔ اپنا دوسرا میچ کھیل رہے عمران بٹ پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ وہ 15 کے انفرادی سکور پر کیشو ماہراج کی گیند پر کوئنٹن ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کرکٹ

اس ٹیم میں پاکستان کے سب سے تجربہ کار بلے باز اظہر علی آج صفر کے سکور پر ہی ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اظہر علی کی وکٹ بھی کیشو ماہراج نے لی۔

آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی عابد علی تھے جو کہ انریچ نورتہے کی گیند پر ماکرم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کھانے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنائے تھے۔

کرکٹ
کرکٹ

یاد رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی تھی۔

بحیثیت کپتان اپنے پہلے ٹیسٹ میں جیت سے ہمکنار ہونے والے بابر اعظم اس کامیابی کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے بڑی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم صرف اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہی نہیں بلکہ ملک سے باہر بھی ٹیسٹ میچز جیتے۔

بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورے میں شکست کے بعد یہ سیریز پاکستانی ٹیم کے نقطہ نظر سے بڑی اہمیت کی حامل ہے اور یہ جیت ہمارے لیے بہت ضروری تھی۔

پاکستان کی ٹیم:

عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، تعمان علی، یاسر شاہ، اور شاہین آفریدی

جنوبی افریقہ کی ٹیم:

ڈین ایلگر، ایڈن مکرم، راس وین ڈاڈیوسن، فاف ڈو پلسی، ٹیمبا باوما، کوئنٹن ڈی کاک، جارج لد، کیشو ماہراج، کاگیسو ربادا، انریچ نورتہے، اور ویان ملڈر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *