انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک پولنگ میں پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس پولنگ میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور عمران خان کے حق میں 47 فیصد ووٹ آئے۔
منگل کے روز ’پیس سیٹر‘ کے عنوان سے آئی سی سی نے ایک پول ٹویٹ کیا تھا جس میں انڈیا کے وراٹ کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کا نام دیتے ہوئے لکھا گیا کہ یہ وہ کرکٹر ہیں جن کی بیٹنگ یا بولنگ اوسط، کپتان بننے کے بعد بہتر ہوئی ہے۔
پولنگ میں آئی سی سی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اُن کے خیال میں ان چاروں افراد میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔
صارفین کو اپنی آرا کا اظہار کرنے اور اس پولنگ میں حصہ لینے کے لیے 24 گھنٹوں کا وقت دیا گیا تھ