گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں ہیں

گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں ہیں

یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان

یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار لانے پر ہماری پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں، کوشش ہے سینیٹ الیکشن میں ہمارا متفقہ امیدوار ہو، تحریک انصاف کااوپن بیلٹ کا جتن اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہے۔ صدر پی ڈی ایم کی میڈیا سے گفتگو

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں ہیں، یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار لانے پر ہماری پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں،کوشش ہے سینیٹ الیکشن میں ہمارا متفقہ امیدوار ہو، تحریک انصاف کااوپن بیلٹ کا جتن اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہے۔

انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار کی تجویز پر کہا کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں ہیں، یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار لانے پر ہماری پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں۔آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے،کوشش ہے سینیٹ الیکشن میں ہمارا متفقہ امیدوار ہو۔

انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کیلئے تحریک انصاف کا جتن اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہے، پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ ان کے امیدوار پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے سینیٹ الیکشن کی ویڈیو میں رشوت دینے ، لینے اور ویڈیو بنانے والوں کا تعلق حکومت سے ہے، کوئی ہم سے خرید و فروخت کی بات ہی نہیں کرسکتا۔ نیب اسٹیبلشمنٹ کا ایک مہر ہ ہے، یہ جنرل مشرف کا بنایا ہوا مہرہ ہے، یہ سیاسی انتقام اور مقدمات بنانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

گرفتاریاں سیاسی میدان کا حصہ ہیں ، گرفتاریوں سے حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی۔ اسی طرح جےیوآئی ف نے خیبرپختونخواہ، بلوچستان اسمبلی سے امیدواران کو فائنل کرلیا ہے، ترجمان جےیوآئی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی سے جنرل نشست کیلئے مولانا عطاءالرحمان اور طارق خٹک کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔ خیبرپختونخواہ سے ٹیکنوکریٹ سیٹ پر زبیرعلی اور خواتین سیٹ پرنعیمہ کشور کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بلوچستان سے جنرل نشستوں پر مولانا عبدالغفور حیدری اور خلیل احمد بلیدی کو پارٹی ٹکٹ جبکہ ٹیکنوکریٹ سیٹ پر کامران مرتضیٰ اور خواتین کی نشست پر آسیہ ناصر کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *