پی ایس ایل 6 ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کا 158 رنز

پی ایس ایل 6 ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کا 158 رنز

پی ایس ایل 6 ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کا 158 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا، رضوان کا کلیدی کردار

ی ایس ایل 6 کا ساتواں میچ آج کراچی میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ملتان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا کر میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کر لیا۔

ملتان کی جانب سے سب سے نمایاں اننگز محمد رضوان اور صہیب مقصود کی رہی جن کی شراکت نے لاہور قلندرز کے پہلے سے ہی کم ہدف کو اپنی ٹیم کے لیے اور آسان بنا دیا۔

محمد رضوان نے 49 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے جس کے بعد وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

مختصر سے ہدف کے تعاقب میں رضوان نے اتنی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا کہ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مخالف ٹیم بھی ان کی بیٹنگ کی داد دیتی نظر آئی۔

آؤٹ ہونے تک رضوان اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا چکے تھے اور اس وقت میچ مکمل طور پر ملتان سلطانز کے ہاتھ میں ہے۔

ملتان سلطانز نے 158 رنز کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ملتان سلطانز کے کرس لِن کی وکٹ حاصل کر لی۔

آخری وکٹ جیمز ونس کی تھی جو سمیت پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اب انھیں 48 گیندوں پر 41 رنز درکار ہیں۔

سلطانز
سلطانز

لاہور قلندرز کی اننگز کی خاص بات محمد حفیظ کی جارحانہ بیٹنگ رہی۔ انھوں نے 35 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوئے۔ لاہور نے اپنے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 157 بنائے تھے۔

پی ایس ایل 2021 میں اس سے قبل لاہور قلندرز نے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں جبکہ ملتان سلطان نے اپنے دونوں میچ ہارے ہیں۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ اننگز کے چوتھے اوور میں سہیل اختر سات کے انفرادی سکور پر بریتھ وائٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد پانچویں اوور میں فخر زمان نوجوان بولر شاہنواز دھانی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے نو رنز بنائے تھے۔

اس کے بعد محمد حفیظ اور جو ڈینلی کے درمیان 56 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار شراک ہوئی۔ جو ڈینلی 31 رنز بنانے کے بعد بریتھ وائٹ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

تاہم اس کے اگلے ہی اوور میں عثمان قادر نے بن ڈنک کو آؤٹ کر دیا۔ وہ دو گیندوں پر صرف ایک رن بنا سکے تھے۔ محمد حفیظ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ وہ سترہویں اوور میں رن آؤٹ ہوگئے۔

ڈیوڈ ویسا بھی آخری اوورز میں تیز اننگز نہیں کھیل سکے۔ وہ 141 کے مجموعی سکور پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کرکٹ
سہیل اختر سات کے انفرادی سکور پر بریتھ وائٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

کرکٹ

لاہور قلندرز کی ٹیم: فخر زمان، محمد حفیظ، جو ڈینلی، سہیل اختر، بن ڈنک، سمٹ پٹیل، ڈیوڈ ویسا، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سلمان مرزا

ملتان سلطانز کی ٹیم: محمد رضوان، کرس لین، جیمز ونس، رائلی روسو، صہیب مقصود، خوش دل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھ وائٹ، سہیل خان، عثمان قادر، شاہنواز دھانی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *