پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پشاور زلمی

پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پشاور زلمی

پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پشاور زلمی کے خلاف ایک جیت اور ڈھیروں ریکارڈ

پی ایس ایل جوں جوں اختتامی میچز کی طرف بڑھ رہا ہے اس کے میچوں کی سنسنی خیزی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بدھ کی شام پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا میچ نہ صرف سنسنی خیز اور دلچسپ رہا بلکہ اس میں کئی ریکارڈز بھی بن گئے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان پریمیئر لیگ کے 25ویں میچ پشاور زلمی کا سکور 240 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محض دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس میچ کے دوران پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ ایک میچ میں دو سنچریاں بنائی اور لیگ کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا گیا۔

یہی نہیں اس میچ میں سب سے زیادہ باؤنڈریز کا ریکارڈ بھی بنا۔ اس میچ میں مجموعی طور پر 75 باؤنڈریز لگائی گئیں۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طو پر 54 چوکے اور 21 چھکے لگائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے پشاور زلمی کے خلاف 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر 145 رنز کی اننگ کھیلی جو پی ایس ایل میں اب تک کا سب سے زیادہ انفرادی سکور ہے۔

اس سے پہلے کراچی کنگز کے کولن انگرم نے 2019 میں 127 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی اس جیت پر ششدر بھی ہیں اور پر جوش بھی۔

میچ کی سنسنی خیزی اور شاندار اننگز پر کرکٹر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ’کیا میچ تھا آج، مکمل طور پر غیریقینی، کوئٹہ کی لاجواب فتح، جین کی حیران کن سنچری۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 1

بابر اعظم

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئنہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 65 گیندوں پر 115 رنز بنائے ہیں اور یہ پی ایس ایل میں ان کی پہلی سینچری ہے۔

انھوں نے 3 چھکے اور 15 چوکے لگائے اور اننگز کے آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لیے 241 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

ان کے علاوہ ان کے ساتھی اوپنر صائم ایوب نے 34 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں نے مل کر 13 اوورز میں 162 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔

سپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق کا کہنا ہے کہ ’بابر اعظم نے مجھ سے پی ایس ایل سے قبل کہا تھا کہ ایونٹ میں پہلی سنچری بنانا ان کی خواہش ہے جو آج پوری ہو گئی۔ مبارک بابر اعظم‘۔

سپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم پر ان کے سٹرائیک ریٹ کی وجہ سے تنقید کرنے والوں کو اس سنچری میں ان کا سٹرائیک ریٹ بھی دیکھنا چاہیے۔

بابر اعظم کا اس اننگز میں سٹرائیک ریٹ 176.92 رہا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بابر اعظم کا سٹرائک ریٹ 127.80 ہے۔

کرک انفو کو اپنے پیغام میں واجد جواد نے کہا کہ ’لوگ کسی طور بابر پر تنقید کے لیے کچھ ڈھونڈ ہی نکالیں گے کہ ان کا سٹرائیک ریٹ 170 کے پیٹے میں کیوں تھا، 200 سے اوپر کیوں نہیں تھا وغیرہ وغیرہ‘۔

بابر کے مداحوں نے ان کی پی ایس ایل میں پہلی سینچری کا کریڈٹ پشاور زلمی کو بھی دیا۔ بابر اعظم اس سے پہلے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے طرف سے کھیلتے تھے۔

نواز نامی صارف نے پشاور زلمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بابر اعظم کرکٹ میں ’حکمرانی کرنے آئے ہیں، حکمرانی کریں گے، دیکھتے رہیے۔‘

عثمان نامی صارف نے کہا کہ ’کِنگ بابر اعظم نے آج ایک مرتبہ پھر اپنی کلاس ثابت کردی۔۔۔چیمپئن بلے باز کی چیمپئن اننگ، شاندار سنچری۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *