پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز ایک ایک سے برابر

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور میں کھیلا جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 17ویں اوور کی دوسری گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس اور پائٹ وان بلجان نے سب سے زیادہ 42 جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے دو کٹیں حاصل کیں۔

حالانکہ پاکستان کو آغاز میں ہی شاہین آفریدی نے دو کامیابیاں دلوا دی تھیں تاہم اس کے باوجود ریزا ہینڈرکس اور بلجان کی عمدہ شراکت کے باعث پاکستان ایک چھوٹے ٹوٹل کا دفاع نہ کر پایا۔ پچھلے میچ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے عثمان قادر آج خاصے مہنگے رہے جس کے باعث پاکستان بیچ کے اوورز میں وہ دباؤ ڈالنے میں ناکام رہا۔

ادھر پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو آغاز میں ہی ایک بار پھر کپتان بابر اعظم پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر پچھلے میچ میں بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے تھے۔ اس میچ میں بابر اعظم کو ڈوین پریٹوریئس نے ایل بی ڈبلیو کیا

دھر محمد رضوان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور انھوں نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاہم دیگر بلے بازوں نے ان کا خاطر خواہ ساتھ نہیں دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوین پریٹوریئس نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ چائنا مین سپنر تبریز شمسی نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 16 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے حیدر علی نے 10، حسین طلعت تین اور افتخار احمد نے صرف 20 رنز ہی بنائے جس کے باعث پاکستان کا پہلے ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے میں بہتر ٹوٹل کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

فہیم اشرف کی جانب سے 12 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز کے باعث پاکستان 145 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوا۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ جنوبی افریقہ کی گلینٹن سٹورمین کو ٹیم شامل کیا گیا ہے۔ عموماً رات گئے اوس پڑنے کے خدشے کے باعث اس گراؤنڈ پر ٹیمیں پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتی ہیں کیونکہ دوسری اننگز میں بولنگ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھیجی گئی ٹیم وہ نہیں جو عام طور پر ہوتی ہے اور اس مرتبہ اس ٹیم میں کئی نئے چہرے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم: بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم: ہینرک کلاسن، یانیمن ملان، ریزا ہینڈرکس، جے سمٹس، پائن وان بلجان، ڈیوڈ ملر، اینڈلے پیفلکوایا، ڈوین پریٹوریئس، گلینٹن سٹورمین، تبریز شمسی اور لوتھو سپمالا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *