پاپولر فرنٹ آف انڈیا انڈیا میں ایک اسلامی

پاپولر فرنٹ آف انڈیا انڈیا میں ایک اسلامی

پاپولر فرنٹ آف انڈیا انڈیا میں ایک اسلامی گروہ کے خلاف چھاپے کیوں مارے جا رہے ہیں؟

انڈیا کے شہر پونے میں بننے والی ایک ویڈیو اس وقت ملک میں وائرل ہے کیونکہ اس میں مظاہرین کو ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انڈیا کی سرکاری نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق یہ ویڈیو جمعہ کو اس وقت بنی تھی جب ایک اسلامی تنظیم ’پاپولر فرنٹ آف انڈیا‘ کے کارکن پونے کے مقامی مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر احتجاج کی غرض سے جمع ہوئے۔

یہ مظاہرین اپنی تنظیم کے خلاف سکیورٹی اداروں کے جاری کریک ڈاؤن اور رہنماؤں کے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اس موقع پر چند مظاہرین کو گرفتار کر رہی ہے اور اسی وقت مظاہرین کے ہجوم میں سے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگتے ہیں۔

نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کے مطابق یہ پونے پولیس اس ویڈیو اور نعرے لگنے کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ انڈیا میں متنازع مسلمان گروپ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی) کے کارکن گذشتہ کئی روز سے مظاہرے کر رہے ہیں کیونکہ چند روز قبل ہی حکام نے مختلف انڈین ریاستوں میں اُن کے دفاتر پر چھاپے مارے اور اس کے کئی رہنماؤں کو حراست میں لیا۔

مگر یہ یہ گروپ کیا ہے، اس کا قیام کیسے عمل میں آیا اور اب ان کے خلاف ایکشن کیوں لیا جا رہا ہے؟

تنظیم کے خلاف چھاپے

Many lines of male PFI members marching in uniform and carrying the PFI's flag
پاپولر فرنٹ کے کارکن یونیفارم پہنے اور تنظیم کا جھنڈا اٹھائے پریڈ کر رہے ہیں

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق انڈیا میں انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ ترین اداروں نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) اور مالی جرائم کا تدارک کرنے والے ادارے ’انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ‘ نے گذشتہ جمعرات کو 11 ریاستوں میں پی ایف آئی کے 106 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

ٹی وی چینل ’نیوز 18‘ نے این آئی اے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’یہ اب تک کا سب سے بڑا تفتیشی عمل تھا۔‘

ان گرفتاریوں کے بعد ریاست کیرالہ اور تامل ناڈو میں پی ایف آئی کے ارکان نے احتجاج کیا۔

گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ پی ایف آئی کے قومی، ریاستی، اور مقامی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ انھوں نے حکومت پر وفاقی اداروں کے ذریعے اُن کی آواز دبانے کا الزام عائد کیا۔

این آئی اے نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پانچ مقدمات میں شبے کی بنیاد پر تنظیم کے 45 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق انھیں چھاپوں کے دوران انھیں ایسی دستاویزات ملی ہیں جن میں ایسے شواہد موجود ہیں جنھیں جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ ایجنسی کے مطابق چھاپوں ’نقدم رقوم، تیز دھار ہتھیار اور بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل آلات‘ بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کیا ہے؟

A big poster demanding a ban on the PFI next to a security officer holding a gun and wearing body armour
انڈیا کے بہت سے ہندو گروہ اور تنظیمیں پاپولر فرنٹ پر مکمل پابندی عائد کرنے کے مطالبات کر رہے ہیں

سنہ 2006 میں بننے والا گروپ خود کو ایک غیر سرکاری تنظیم کہتا ہے جس کا مقصد ملک میں غریب اور پسماندہ لوگوں کے لیے کام کرنا اور استحصال کی مخالفت کرنا ہے۔

پاپولر فرنٹ اُس وقت وجود میں آئی جب سنہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد کیرالہ میں بننے والی تنظیم نیشنل ڈویلمپنٹ فرنٹ کا جنوب کی دو مزید تنظیموں کے ساتھ انضمام ہوا۔ اگلے چند برسوں میں ان کی بنیادیں وسیع تر ہو گئیں جب انڈیا بھر سے مزید تنظیمیں اس میں ضم ہونے لگیں۔

اس وقت پاپولر فرنٹ کی کیرالہ اور کرناٹک میں بڑی موجودگی ہے، یہ تنظیم اس وقت انڈیا کی 20 ریاستوں میں متحرک ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے کلیدی کارکنوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

یہ تنظیم متنازع کیوں ہے؟

اپنی ویب سائٹ پر اپنے مقصد کے بارے میں اس تنظیم کا دعویٰ ہے کہ وہ ’معاشرے میں مساوات چاہتے ہیں جہاں سب آزادی، انصاف اور تحفظ کے احساس کا لطف لے سکیں۔‘ تنظیم کا کہنا ہے کہ اقصادی پالیسیوں کو تبدیل ہونا چاہیے تاکہ دلت، قبائلی اور اقلتیوں کے افراد کو حقوق حاصل ہو سکیں۔

تاہم حکومت نے تنظیم اور اس کے ارکان کے خلاف متعدد الزامات عائد کیے ہیں جن میں ’بغاوت، معاشرے کے مختلف طبقات میں عداوت پیدا کرنا اور انڈیا کو غیر مستحکم‘ کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

اس گروپ کے کچھ لوگوں کے بارے میں کہا گیا کہ ان کا تعلق اس شخص سے تھا جس نے جون کے مہینے میں راجھستان میں ایک ہندو شخص کا سر قلم کیا تھا۔

چند ماہ قبل مشرقی ریاست بہار میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ گروپ ایسی دستاویزات تقسم کر رہا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کو اسلامی ملک بنایا جائے گا۔

پی ایف آئی نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ یہ دستاویز ’انڈیا 2047: ٹورڈز دی رول اور اسلامک انڈیا‘ (انڈیا میں اسلامی حکومت کی طرف گامزن) دراصل ایک جعلی دستاویز ہے۔

پی ایف آئی پر لگائے جانے والے الزامات میں سے ایک بڑا الزام یہ ہے کہ ان کا ایک کالعدم شدت پسند اسلامی جماعت ’سٹوڈنٹ اسلام موومنٹ آف انڈیا‘ سے روابط ہیں، جسے حکومت نے سنہ 2001 میں غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ پی ایف آئی کا ایک دوسرے کالعدم گروپ انڈین مجاہدین کے ساتھ بھی تعلق جوڑا جاتا ہے۔

پی ایف آئی کے بانی رکن اور اس کی سابقہ شکل این ڈی ایف کا حصہ رہنے والے پروفیسر پی کویا نے بی بی سی سے ایک سابقہ گفتگو میں ان الزامات سے انکار کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ’سٹوڈنٹ اسلام موومنٹ آف انڈیا‘ سے سنہ 1981 میں تعلق ختم ہونے کے برسوں بعد انھوں نے سنہ 1993 میں این ڈی ایف بنائی۔

حکام پی ایف آئی کا تعلق ملک ہونے والی سیاسی کشیدگیوں سے بھی جوڑتے ہیں۔

Female students wearing hijabs sitting on steps in protest against a school ban on wearing hijabs
کرناٹک حکومت نے الزام عائد کیا تھا کہ پاپولر فرنٹ حجاب کے معاملے پر مظاہرے کروانے کے پیچھے تھی

پی ایف آئی پہلی بار توجہ کا مرکز تب بنی جب 2010 میں کیرالہ میں پروفیسر ٹی جے جوزف پر حملہ ہوا۔

یہ حملہ مسلمان گروہوں کی جانب سے ان الزامات کے بعد کیا گیا جن کے مطابق انھوں نے امتحانات میں پیغبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز سوالات پوچھے۔ عدالت نے اس کے ارکان کو حملے کا مجرم ٹھہرایا تاہم پی ایف آئی نے ملزم سے دوری اختیار کر لی تھی۔

سنہ 2018 میں پی ایف آئی کے کارکنوں پر الزام لگا کہ کیرالہ کے شہر ارناکلم میں بائیں بازو کے سٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کے ایک رہنما کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا۔

پی ایف آئی کتنی مشہور ہے؟

پی ایف آئی کے رہنماؤں کو اپنی تقاریر کی وجہ سے میڈیا میں کافی توجہ ملتی رہتی ہے جنھیں عموماً اشتعال انگیز قرار دیا جاتا ہے۔

گروپ کا دعویٰ ہے کہ ان کو بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہے تاہم انھیں اب تک سیاسی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ ان کی رجسٹرڈ سیاسی جماعت سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا نے کریالہ کے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور انھیں معمولی کامیابی حاصل ہوئی تھی تاہم یہ پارلیمانی نشست نہیں جیت پائی۔

جامعہ ملیہ کے ریٹائرڈ پروفیسر عادل مہدی کا کہنا ہے کہ ’پی ایف آئی کوئی بڑی سیاسی یا معاشرتی طاقت نہیں ہے۔ اس کا جو بھی اثر ہے وہ زیادہ تر کیرالہ یا کچھ جنوبی ریاستوں میں ہے باقی انڈیا میں مسلمان یہ جانتے تک نہیں کہ ایسی کوئی سیاسی جماعت ہے۔‘

اس سال کے آغاز میں ایک سکول کی جانب سے لڑکیوں کے حجاب پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد کرناٹک کی حکومت نے پی ایف آئی پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ مظاہروں کو بھڑکا رہی ہے۔ مبصرین کے مطابق طلبہ اور اس کا وومن ونگ حجاب کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں پیش پیش تھے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت کئی ہندوں گروپس طویل عرصے سے پی ایف آئی پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کیرالہ کی ہائی کورٹ نے اسے ایک بار ’شدت پسند تنظیم‘ قرار دیا تھا۔

تاہم پی ایف آئی کسی بھی دہشت گرد کارروائی میں ملوث ہونے سے انکار کرتی آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *