ملالہ یوسفزئی، عصر ملک کا نکاح نئے بندھن کی کس نے

ملالہ یوسفزئی، عصر ملک کا نکاح نئے بندھن کی کس نے

ملالہ یوسفزئی، عصر ملک کا نکاح نئے بندھن کی کس نے اور کیسے مبارکباد دی؟

امن کی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے منگل کی شب ٹویٹ کے ذریعے یہ انکشاف کیا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے۔

وہ لکھتی ہیں: ‘آج میری زندگی کا بہت قیمتی دن ہے۔ عصر اور میں ایک دوسرے کے شریک حیات بن گئے ہیں۔ ہم نے برمنگھم میں اپنے خاندانوں والوں کے ساتھ گھر پر نکاح کی ایک چھوٹی سی تقریب کی۔ ہمارے لیے دعا کیجیے گا۔’

سوات سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ملالہ یوسفزئی اپنے سر پر 2012 میں گولی لگنے کے بعد انگلینڈ علاج کے لیے گئی تھیں جہاں انھوں نے سکونت اختیار کر لیا اور کچھ عرصہ قبل آکسفورڈ یونی ورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔

ملالہ یوسفزئی کی ٹویٹ کے بعد ان کو مبارکباد دینے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھ گیا اور بڑی تعداد میں انھیں اور ان کے شوہر عصر ملک کو ٹویٹ کر کے انھیں دعائیہ کلمات سے نوازا۔

ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک کون ہیں؟

ملالہ

ملالہ یوسفزئی کے کرکٹ کے شوق کا کسے نہیں علم۔ انھوں نے متعدد بار اپنے انٹرویوز میں کھیل میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

حسن اتفاق یہ ہے کہ ان کے شوہر عصر ملک کا کرکٹ سے بہت قریبی تعلق ہے اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ‘ہائی پرفارمنس’ جنرل مینیجر ہیں۔

لاہور کے معروف ایچیسن کالج اور پھر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے پڑھائی کرنے والے عصر ملک پی سی بی میں نوکری کرنے سے قبل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز سے بھی منسلک رہے ہیں جن کے لیے انھوں نے ‘پلئیر ڈیوپلمنٹ’ پروگرام تیار کیا تھا۔

سوشل میڈیا ردعمل

ملالہ یوسفزئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر پوسٹ کرتے ہی دنیا بھر سے مبارکباد اور تہنیتی پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔ ان میں عالمی دنیا کے سیاسی رہنماؤں سے لے کر شوبز کی بڑی بڑی شخصیات بھی شامل ہیں۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹر پر اپنے خاندان کی جانب سے نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جسٹن

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادیوں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے پاکستان کے دیگر سیاسی رہنماؤں کی طرح ملالہ کو مبارکباد کے پیغامات دیے۔

آصفہ زرداری

چیلسی کلنٹن

دوسری جانب انسٹا گرام پر سرحد کی دوسری جانب سے انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا، کترینا کیف، موسیقار اے آر رحمان نے بھی مبارکباد کا پیغام دیا۔

کترینہ

ترکی کی نامور لکھاری الیف شفق، ایپل کے سی ای او ٹم کک کے ساتھ ساتھ نوبل امن سینٹر کی جانب سے بھی ملالہ اور عصر کو نئے بندھن کی مبارک باد دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *