عمران خان سچے ہو تو سامنے آؤ، میرا سامنا کروعلیم خان

عمران خان سچے ہو تو سامنے آؤ، میرا سامنا کروعلیم خان

عمران خان سچے ہو تو سامنے آؤ، میرا سامنا کروعلیم خان

پنجاب سے پاکستان تحکریکِ انصاف کے ایم پی اے اور ایک عرصے تک عمران خان کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے رہنما علیم خان نے آج لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

خیال رہے کہ علیم خان کی جانب سے ہم خیال ایم پی ایز پر مبنی ایک گروپ بھی بنایا گیا تھا، جس نے بعد میں اپوزیشن اتحاد کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

علیم نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈاکٹر یاسمین راشد کا الیکشن آیا تو جب فنڈ ریزنگ کی گئی تو جہانگیر ترین اور ہم نے اپنا حصہ ڈالا۔ ہم نے جتنے جلسے جتنے جلوس ہوئے ان میں عمران خان کا ساتھ دیا نئے پاکستان کے لیے۔

انھوں نے کہا کہ ’میں نے کسی پر احسان نہیں کیا، یہ میرا بھی اتنا ملک ہے جتنا کسی اور کا ہے۔ میں جس حد تک جا سکتا تھا میں گیا۔

انھوں نے کہا کہ آج جب میں لوگوں سے سنتا ہوں کہ علیم خان نے پی ٹی آئی کے ساتھ غداری کی، تو میں خان صاحب سے پوچھتا ہوں۔ جتنا ساتھ علیم خان نے دیا پی ٹی آئی کا عمران خان، کوئی میرے سے آدھی قربانی دینے والے کا نام لے کے دکھائیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’25 جولائی ایم پی اے بننے کے بعد 15 دنوں میں مجھے چار نوٹس مل گئے اور 15 دنوں میں چار بار نیب کے دفتر بلایا گیا۔

’ایسا میں نے کون سا کارنامہ کر دیا تھا کہ مجھے اتنی بار نیب کے دفتر بلایا گیا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’یہ جو لبادے اوڑھے ہوئے ہیں، میں سب کھولوں گا، سب بتاؤں گا اصل کیا ہے۔ جیسے ہی ٹی وی پر ٹکر چلتا تھا کہ عثمان بزدار کو ہٹایا جا رہا ہے، مجھے نیب کے دفتر بلا لیا جاتا۔‘

علیم خان نے سوال کیا کہ ’وہ کرپشن جو میں نے چھ ماہ میں کی تھی وہ قوم کے سامنے لے کر آئیں، اگر میرے خلاف اتنے ثبوت تھے تو میرے خلاف کیوں ریفرنس نہیں بنا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’عمران خان سچے ہو تو سامنے آؤ، میرا سامنا کرو، تم سچے ہوئے تو میں خود کو گولی ماروں گا، میں سچا ہوا تو آپ ہمت کرنا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *