عالمی رہنماؤں کی جی 20 سمٹ میں شرکت

عالمی رہنماؤں کی جی 20 سمٹ میں شرکت

عالمی رہنماؤں کی جی 20 سمٹ میں شرکت کے دوران کیئو پر روسی حملہ

یوکرین کے دارالحکومت کیئو پر ایک روسی حملے میں شہر کے مرکز کے قریب رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

بظاہر لگتا ہے کہ یہ حملہ ملک کے کئی حصوں پر کیا گیا ہے۔ جن مقامات پر حملے کی اطلاع ملی ہے ان میں مائکولائیو، چرنیہیو اور زاپوریزہیا بھی شامل ہیں۔

کیئو کے میئر وٹالی کلِچکو کے مطابق ضلع میں تین عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عالمی رہنما اس وقت انڈونیشیا میں جی 20 کے اجلاس میں شریک ہیں جہاں انھوں نے یوکرین کے خلاف جنگ کی مذمت کی ہے۔

ان حملوں کی اطلاع ایسے وقت دی گئی جب مذاکرات میں روس کے نمائندے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف طیارے میں بالی سے روانہ ہوئے۔

کلِچکو نے کہا کہ کیف میں کئی روسی میزائلوں کو کامیابی سے مار گرایا گیا اور امدادی ٹیمیں وہاں موجود ہیں۔

ملک بھر میں فضائی حملوں کے الرٹ جاری ہیں۔

مائکولائیو کے میئر وٹالی کِم نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی میزائل تین اقساط میں داغے گئے تھے۔

 چرنیہیو  میں گورنر ویاچیسلاو نے لوگوں کو پناہ لینے کی تنبیہ کی اور کہا کہ ’میزائل حملہ جاری ہے‘۔

گزشتہ ہفتے ماسکو نے جنوبی شہر کھیرسن سے اپنی فوجیں نکال لی ہیں جو کہ روس کے حملے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

ماضی میں جب بھی روس کو زمینی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے جوابی جنگ لڑنے کے لیے فضائی حملے کو چنا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *