شوبز ڈائری تاپسی پنوں اور فلسماز انوراگ کشیپ کے گھروں

شوبز ڈائری تاپسی پنوں اور فلسماز انوراگ کشیپ کے گھروں

شوبز ڈائری تاپسی پنوں اور فلسماز انوراگ کشیپ کے گھروں پر ٹیکس چوری کے الزام میں چھاپے

اداکارہ تاپسی پنوں اور فلسماز انوراگ کشیپ کے گھروں اور دفاتر پر انکم ٹیکس نے چھاپہ مارا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی انوراگ کشیپ کی پروڈکشن کمپنی فینٹم فلمز کے خلاف مبینہ ٹیکس چوری کے معاملے میں کی گئی ہے۔

حالانکہ یہ پروڈکشن گروپ 2018 میں ختم ہو چکا ہے۔

اس وقت تاپسی اور انوراگ کشیپ کے علاوہ فلمساز وکرمہ دتیہ موتوانی اور پروڈیوسر وکاس بہل بھی اس تحقیقات کی زد میں ہیں۔

اس کارروائی میں ان کے ڈسٹری بیوٹرز تک کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے گئے۔ انکم ٹیکس محکمے کا کہنا ہے کہ ان تمام لوگوں کے درمیان جو فنڈز کا تبادلہ ہوا ہے اس پر محکمے کی نظر تھی اور ان کے خلاف ٹیکس چوری سے متعلق ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں۔

تاپسی پنوں اور انوراگ کشیپ ملک کے موجود حالات اور اہم حساس موضوعات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے آئے ہیں چاہے وہ این آر سی کا معاملہ ہو یا کسانوں کے احتجاج کا۔ این آر سی احتجاج کے دوران انوراگ اظہارِ یکجہتی کے لیے جے این یو یونیورسٹی اور شاہین باغ بھی گئے تھے۔

اس پروڈکشن ہاؤس نے لٹیرے، کوین، مسان اور اڑتا پنجاب جیسی فلمیں بنائی ہیں۔ سیاسی جماعت این سی پی کے رہنما نواب ملک کا کہنا ہے کہ ان چھاپوں کے پیچھے ’سیاسی محرکات کارفرما ہیں اور ان دونوں کو مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف بولنے کی سزا دی جا رہی ہے‘ جبکہ مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *