حریم شاہ، مفتی عبدالقوی تنازع: سوشل میڈیا پر

حریم شاہ، مفتی عبدالقوی تنازع: سوشل میڈیا پر

حریم شاہ، مفتی عبدالقوی تنازع: سوشل میڈیا پر ایک تھپڑ کی گونج، دونوں کا موقف کیا ہے؟

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے گذشتہ شب ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مفتی عبد القوی کو ایک خاتون کی جانب سے ان کے چہرے پر تھپڑ مارا گیا۔

اس ویڈیو کے ساتھ حریم شاہ نے الزام عائد کیا کہ مفتی قوی نے انھیں جسمانی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس کے ردعمل میں انھوں نے یہ کیا۔ تاہم مفتی صاحب نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ معاملہ ’اللہ پر چھوڑ‘ رہے ہیں اور یہ کہ حریم شاہ نے یہ سب ’سستی شہرت‘ حاصل کرنے کے لیے کیا۔

حریم شاہ اور مفتی قوی کے درمیان ماضی میں بھی مختلف معاملات پر اختلافات کا سلسلہ سامنے آتا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ سوال پوچھا جانے لگا ہے کہ آخر مفتی عبد القوی کو تھپٹر کیوں مارا گیا؟

انھوں نے کہا کہ ’مفتی صاحب نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ میں اُن کی منکوحہ ہوں جو غلط تھا۔۔۔ اس بار جب وہ شو میں آئے تو شو شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں وہ مجھ سے عجیب و غریب گفتگو کرتے رہے۔‘

’مفتی صاحب نے مختلف اقسام کے نشے اور دیگر نازیبہ باتیں کیں۔۔۔ انھوں نے مجھے بھی کہا کہ میرے بہت بڑے بڑے لوگوں سے تعلقات ہیں اور تم بھی چاہو تو۔۔۔۔ ایک دن کے 10، 12 لاکھ کما سکتی ہو۔

حریم کا دعویٰ ہے کہ ’وہ مجھ سے ایسے بات کر رہے تھے جیسے وہ مجھے خریدنا چاہتے ہوں۔‘

’نازیبہ گفتگو کے بعد جب انھوں نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تو پھر میں نے انھیں تھپڑ مارا۔‘

انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ’میرے پاس ان تمام باتوں کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔‘ تاہم حریم اب تک یہ تمام ویڈیوز منظر عام پر نہیں لائیں۔

انھوں نے کہا یہ ثبوت ’آہستہ آہستہ لوگوں کے سامنے لانے‘ لائیں گی۔

تھپڑ حریم شاہ نے نہیں مارا

دوسری طرف حریم شاہ کے ان دعوؤں کی مکمل تردید کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں کراچی میں ایک نجی چینل کی دعوت پر پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے گیا تھا۔ اس دوران حریم وقفے وقفے سے میرے ساتھ ویڈیوز بنا رہی تھیں۔‘

’میں نے چینل کی انتظامیہ سے پہلے ہی کہا تھا کہ انھیں روکیں کہ یہ مت کریں۔ جس پر مجھے یہ یقین دلایا گیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے اور حریم یہ ویڈیو ویسے ہی بنا رہے ہیں۔‘

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی جانب سے تھپٹر والے معاملے سے جڑی مزید کچھ ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں جن میں مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ کو آپس میں ان الزامات پر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کا ذکر حریم نے کیا ہے۔

جب مفتی عبدالقوی سے دیگر ویڈیوز اور ان میں کی جانے والی باتوں کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’یہ سب کچھ حریم شاہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *